تازہ ترین

بلاگ ابھی تیاری کے مراحل میں ہے .بلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ ، طالب حسین قمری موبائل نمبر 03017724403

بہتر اردو پڑھنے کے لئے فونٹ ڈاؤن کریں

Pak Urdu Installer

تلاش

تذکرہ امام الواصلین ؒ

ذکرجمیل حضرت امام الواصلین سید ابو محمد امام شاہ رحمۃ اللہ علیہ
ولادت:
آپ  ؒ کی ولادت 8 محرم الحرام 1312 ہجری بروز منگل  زوال کے بعد ہوئی۔زوال کے بعد ولادت اس طرف اشارہ تھا کہ اس علاقہ سے اب جہالت کا سورج زوال پزیر ہوا اور علم و عرفان کے سورج کی ضیائیں چار دانگ عالم میں پھیلیں گی اور ان کے پاکیزہ انفاس کی برکت سے اس ویران علاقہ میں معرفت خداوندی کے سوتے پھوٹیں گے اور ایک عالم ان سے اپنی پیاس بجھائے گا۔
ابتدائی تعلیم:
ابتدائی تعلیم آپ نے  گھر میں اپنی والدہ ماجدہ سے حاصل کی،بعد ازاں پرائمری سکول گوگڑاں میں مولانا سلطان محمود صاحب سیالکوٹی  ؒ سے اردو ، حساب ، کتب فارسیہ  کی تعلیم حاصل کی اور بہت تھوڑے عرصہ میں پانچ جماعتیں مکمل کر کے مقابلہ کے امتحان اول پوزیشن حاصل کی۔
اعلیٰ تعلیم:
ابتدائی تعلیم حاصل  کرنے بعد آپ کو  مولانا جامی رحمۃ اللہ  علیہ کے پاس داخل کرایا گیا ،جہاں آپ نے ابتدائی کتب سے لیکر  شرح جامی و شرح وقایہ ،نورالانوار اور شرح عقائد کے کچھ اسباق پڑھے۔ پھرمولانا جامی  صاحب  ؒ نے آپ کی قابلیت اور صلاحیت  کو دیکھتے ہوئے خود  مدرسہ  معین الاسلام میں حضرت مولانا محمد امیر رنگ پوری دامانی کے پاس داخل کرایا۔مولانا محمد امیر دامانی صاحب جمیع علوم میں مہارت تامہ رکھتے تھے۔حضرت امام الواصلین، جب دامانی صاحب کے مدرسہ میں داخل ہوئے  تو انہوں نے اپنی اہلیہ سے از راہ تعجب فرمایا کہ آج  ایک سیدزادہ  میرے پاس پڑھنے آیا ہے  جو اس وقت مقام قطبیت پر فائز ہے۔میں حیران ہوں کہ بڑا  ہو کر وہ کس مقام پر فائز ہو گا۔
اساتذہ کرام:
حضرت امام الواصلین  رحمۃ اللہ علیہ  نے  وقت کے مشہورجید  علمآء کرام سے  علم حاصل کیا۔جن کے اسمآئے گرامی درج ذیل ہیں۔
حضرت مولانا سلطان  محمد سیالکوٹی رحمۃ اللہ علیہ
حضرت  مولانا جامی رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا محمد امیر دامانی رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا نورالدین رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مولانا غلام محمد گھوٹوی رحمۃ اللہ علیہ
بیعت:
آپ کے گھر کا ماحول روحانی تھا ۔آپ کے اباؤاجدادبھی روحانی پیشوا تھے۔اسی پاکیزہ ماحول کا اثرتھا کہ آپ کو ابتدا سے ہی اللہ اللہ کرنے کا شوق تھا۔آپ اس شوق کو دیکھ کر آپکے ماموں  نے اس علاقے کے نقشبندی بزرگ جناب فضل الہی قریشی   ؒ  کی ملاقات کے لئے آمادہ کیا۔حسب  پروگرام آپ  اپنے ماموں کے گھر پہنچے تو طے پایا کہ صبح  قریشی صاحب کے پاس چلیں گے۔رات کو سوئے تو ایک حسین و جمیل صورت کی زیارت ہوئی انہوں نے فرمایا کہ امام شاہ تم ہمارے ہو کہاں جارہے ہو؟ ۔آؤ میں تمہیں بیعت کرتا ہوں ۔خواب  ہی میں آپ ان سے بیعت ہو گئے۔یہ خواب  آپ نے اپنے استاد  مولانا سید احمدحسن ابدالوی کو بتایا  اور من موہنی صورت کا حلیہ بیان کیا  تو استاد صاحنب نے فرمایا شاہ صاحب مبارک ہو یہ حلیہ تو حضرت قبلہ عالم گولڑوی کا ہے۔آپ  نے عرض کی کہ مجھے فورا انکی خدمت میں بھیج  دیجئے۔انہوں نے کہا کہ چند دن صبر کریں  کہ حضرت قبلہ عالم گولڑوی پاکپتن حضرت خواجہ مسعودالدین گنج شکر کے عرس مبارک میں تشریف لا رہے ہیں ۔وہاں  میں آپ کو ساتھ لے چلوں گا۔ماہ محرم کی پانچ تاریخ  کو حضرت بابا فرید کا عرس ہوتا ہے ۔حضرت قبلہ عالم گولڑوی تشریف لاتے اور بہشتی دروازہ کھولا کرتے تھے۔جناب استاد محترم آپ کو پاکپتن لے گئے۔حضرت قبلہ عالم کی زیارت کی تو وہی ہستی آنکھوں کے سامنے تھی  جس نے خواب میں کیف و مستی کے جام پلائے تھے۔حضرت قبلہ عالم نے آپ کو دیکھ کر  تبسم فرمایا کہ آگئے ہو۔استاد صاحب نے بیعت فرمانے کی گزارش کی تو آپ نے فرمایا ابھی نہیں انہیں تہجد کے بعد بیعت کروں گا۔نماز تہجد کے بعد آپ کو بلایا گیا  اور قبلہ عالم نے آپ کو بیعت فرمایا اور نگاہ کرم ڈالی کہ سارے حجابات اٹھتے نظر آئے۔

 
Pakistan

اس ماہ کی بہترین تحاریر